بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ یعنی جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کی کمی کر دی۔

ایل این جی کی نئی قیمت سے متعلق اوگر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  جس کے مطابق جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کر کے نئی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button