بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الفطر کل بروز اتوار ہوگی

پاکستان میں شوال 1441ھجری کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کی، جبکہ اس مرتبہ بھی اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کو شامل کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔

Leave a Reply

Back to top button