بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کھوئی رٹہ پر فصل کی کٹائی کے دوران بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

سیری(صباح نیوز)

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، ماہ رمضان میں بھی کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر فصل کی کٹائی کے دوران بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری۔

بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی دشمن کو سانپ سونگھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے مگر بھارت جو خود کو جمہوریت کا علمبردار سمجھتا ہے اپنی حرکتو ں سے باز نہ آیا۔ آئے روز لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اپنا معمول بنا لیا ہے۔

کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں، کینٹھی، چتر، بھینسہ گالہ میں گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج فضل کی کٹائی کے دوران نہتے معصوم شہریوں پر فائر نگ اور گولہ باری کرتی ہے جس سے ان کے قیمتی املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے ان سرحدی علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری جس سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کو سانپ سونگھ گیا۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button