کورونا، امریکہ میں 63 ہزار 800، دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد اموات، 30لاکھ افراد متاثر
کورونا وائرس دنیا بھر میں دو لاکھ 34 ہزار 105 زندگیاں نگل گیا، برطانیہ میں مزید 674، برازیل 390، فرانس 289 اور اٹلی میں 285 افراد ہلاک ہوئے۔ روسی وزیراعظم کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، وائرس سے متاثرہ 30 لاکھ افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرہ ارض مہلک وائرس کی زد میں ہے۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 63 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 7 سو سے زائد ہوگئی۔
برطانیہ میں مزید674 ہلاکتوں کے بعد تعداد 26 ہزار 771 ہو گئی۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 300 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
برازیل میں مزید 390 افراد جان سے گئے، تعداد 5 ہزار 901 ہو گئی۔
فرانس میں مزید 289 جان سے گئے، تعداد 24 ہزار 376 ہو گئی۔
اٹلی میں مزید 285 افراد ہلاک ہو گئے، تعداد 27 ہزار 967 ہو گئی۔
کینیڈا میں مزید 188 افراد جان سے گئے جس کے بعد تعداد 3 ہزار 184 ہو گئی۔
ترکی میں مزید 93 ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی۔
روس میں مزید 101 ہلاکتوں کے بعد تعداد ایک ہزار 73 ہو گئی۔ روسی وزیراعظم کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
ایران میں کورونا سے اب تک 94 ہزار640 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ۔
سعودی عرب نے لاک ڈائون کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے کچھ شرائظ کے ساتھ تجارتی مراکز کھول دیئے۔
دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ 30 لاکھ افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہوگئے۔