بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

تبلیغی جماعت کے ستر افراد گھروں کو روانہ، تین مرتبہ ٹیسٹ بھجوائے گے، تینوں مرتبہ ٹیسٹ کلیئر

تبلیغی جماعت کے ستر افراد کو تبلیغی مرکز سے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ تمام افراد کے ٹیسٹ کلیئر ہوگئے تھے۔ تعلق کراچی سندھ حیدرآ باد آزاد کشمیر گلگت مظفرآباد سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق  ہری پور میں کورانٹائن کئے گئے ستر افراد کی رپورٹ نیگٹیو آنے پر انہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ سترافراد کے کورونا ٹیسٹ اسلام آباد ٹیسٹ کے لیے بھیجوائے گئے تھے ان کی رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد گھروں کو روانہ کیا گیا۔ تمام افراد گذشتہ 20 روز سے ہری پور کے سب سے بڑے تبلغی مرکز میں کورانٹائن تھے۔ ان کو مرکز میں ہی قرنیطینہ کیا گیا تھا ۔ تین مرتبہ ٹیسٹ بھجوائے گے تھے تینوں مرتبہ ٹیسٹ کلیئر تھے۔

دس افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ گھر جانے والے تبلیغی جماعت کے افراد کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی ضلعی انتظامیہ نے کیا۔

Leave a Reply

Back to top button