بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسٹاک ایکسچینج : کاروبار حصص میں محدود پیمانے پراتار چڑھاؤ، معمولی تیزی غالب

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں محدود پیمانے پراتار چڑھائوجاری رہنے کے بعد معمولی تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس87.27پوائنٹس کے اضافے سے 31329.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور47.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب88کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 35.82فیصدکم رہا۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ،میپل لیف،یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرو ل ،اینگرو پولیمر،لوٹی کیمکل ،پایو نیئر سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹر ک ،،ڈی جی خان سیمنٹ اورپاک الیکٹران کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

جمعرات کوکاروبارکے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے محتاط طر زعمل نے اختیار کیااور ایک جانب سستے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی لیکن ساتھ ہی وقفے وقفے سے منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت کا رجحان بھی جاری رہا۔

Leave a Reply

Back to top button