بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا بھر میں ہلاکتیں 1لاکھ 19 ہزار، متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 25 ہزار ہو گئی

کورونا سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 699 ہو گئی۔ 19 لاکھ 25 ہزار 151 افراد متاثر ہیں۔

  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید  پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 23 ہزار600 سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ چھیاسی ہزارسے زیادہ ہے جبکہ چھتیس ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 4 لاکھ 45 ہزار سترہ افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی۔

سپین میں عالمی وبا سے 17 ہزار 756 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے 14ہزار967، جرمنی میں 3194، برطانیہ میں 11329 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانس کے صدر نے ملک میں جاری لاک ڈائون کو 11 مئی تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا سے صحت یاب ایک سو سولہ افراد میں کورونا وائرس کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز تمام افراد میں  بیماری کی دوبارہ تشخیص کی وجوہات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  روس میں 148 افراد ہلاک اور 18328 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ روسی صدر نے وبا کے باعث حالات خراب ہونیکی وجہ سے فوج کی مدد طلب کر لی۔

کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 4 لاکھ 45 ہزار سترہ افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ عالمی وبا سے پوری دنیا خطرے میں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف ویکسین ہی وائرس کے عالمی پھیلاؤ کو روک سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو سوائن فلو سے دس گنازیادہ مہلک قرار دے دیا۔ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم  نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک مؤثر  ویکسین ہی دنیا بھر میں اس بیماری کی منتقلی کو مکمل طور پر روک سکتی ہے۔ عالمی رابطے سے کورونا کے بار بار سامنے آنے کا خطرہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Back to top button