علاقائی
کراچی: سندھ، 12 اضلاع میں کورونا اسکریننگ کا عمل شروع
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 12 اضلاع میں کورونا اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس عمل کے دوران تقریباً 1950 افراد کی اسکریننگ کی تیاری کرلی گئی ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہوکا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے اس عمل کے دوران حیدرآباد کے 241، ٹنڈو الہیار 248، عمرکوٹ کے 128 افراد کی اسکریننگ ہوگی۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ نوابشاہ کے 307، جامشوروکے 66 ، ٹنڈومحمد خان 105، دادو222، مٹیاری 44، نوشہروفیروزکے 231 افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹہ 242، بدین 105، عمر کوٹ کے 128 افرادکی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔