بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان، کمالیہ، لاہور کا فضائی دورہ، لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان، ساہیوال، کمالیہ، میاں چنوں اور لاہور کا فضائی دورہ کیا اور لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فضائی دورے کے دوران بند مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا بھی مشاہدہ کیا، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال بھی دیکھی اور ناکوں کی صورتحال کا بھی فضائی جائزہ لیا۔

عثمان بزدار نے حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی فرائض انجام دینے والے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے کہا کہ پولیس، پاک فوج اوررینجرز مثالی کردار ادا کررہے ہیں ، حکومت نے عوام کو کورونا وبا سے بچانے کیلئے ہرضروری اقدام کیا ہے ،عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button