
صحت
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی والدین سے پولیو ویکسینیشن یقینی بنانے کی اپیل
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم بچوں کے تحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ہر بار پولیو ویکسین ضرور پلوائیں، جب بھی یہ مہم چلائی جائے۔
خاتونِ اول کا کہنا تھا کہ پولیو کا مستقل خاتمہ اسی صورت ممکن ہے جب ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔















