بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور جوہر ٹائون دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا

لاہور دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں سی ٹی ڈی نے اہم گرفتاری کی ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں پیٹرگل اورایک خاتون سمیت بعض افراد زیرحراست ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیے  نیب لاہور کے انٹیلی جینس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 جعلی نیب افسران کو گرفتار کرلیا
Back to top button