![](/wp-content/uploads/2024/08/DC-Khushab-Zeeshan-Shabbir-Rana-Dengue-prevention-briefings-jpeg-e1722620391296-780x319.avif)
علاقائی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس، ڈینگی سرویلنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی کے علاوہ محکمہ اریگیشن، سوشل ویلفیئر، میونسپل کمیٹی لوکل گورنمنٹ،پاپولیشن، ایجوکیشن ودیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
انٹامالوجسٹ رانا محمد ساجد نے ڈینگی سرویلنس اور ٹیموں کے بارے میں صدر اجلاس کوبریفنگ دی۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متوقع بارشوں کے سبب پانی کی نکاسی کا بروقت انتظام کریں اور چھتوں کی صفائی کو بہتربنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ کوسرویلنس بہتر کرنے اور تمام ڈینگی یوزرز کے کام کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔