بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ مثبت کیسز

، بھارت میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 3800 سے زائد افراد کورونا وائرس سے دم توڑ گئے

بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد میں دن بدن ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کا ایک اور ریکارڈ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں 15 روز کے دوران دوسری مرتبہ 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 4 لاکھ 6 ہزار 628 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ قبل ازیں 30 اپریل کو کورونا کے 4 لاکھ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے، بھارت میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 3800 سے زائد افراد کورونا وائرس سے دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جب کہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے  امن و امان، سرحدی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیرنہیں ہوگی، نگران وزیراعظم
Back to top button