بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل ،مذہبی اجتماع میں بھگدڑ،44 ہلاک

واقعے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔واقعے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، واقعے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری، 240 فلسطینی شہید
Back to top button