بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہوگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے آج کی سماعت کو ابتدائی قرار دیا ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کو ای سی پی میں چیلنج کیا تھا۔اکبر ایس بابر نے استدعا کی تھی کہ نئے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان عام انتخابات سے ایک روز قبل دھماکوں سے گونج اٹھا، 24 افراد جاں بحق
Back to top button