بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنرل فیض حمید جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لیکر آئے، جسٹس (ر) شوکت صدیقی

جسٹس ریٹائرڈ (ر) شوکت صدیقی کا کہنا ہے کہ  ‏سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی جنرل (ر)  فیض حمید کے بہت قریب تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے  کہا کہ جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی صدارت ثاقب نثارکررہے تھے، ریفرنس سننے کیلئے دوسرے 2 ممبرآصف سعیدکھوسہ اورتیسرے جج گلزار تھے۔

جسٹس (ر) شوکت صدیقی نے کہا کہ جب مظاہر نقوی ریفرنس کا سامنا کررہے تھے تب جنرل (ر) فیض حمید نے ثاقب نثار سے رابطہ کیا  اور کہا کہ ہمارے بندے کو اس سے نکالیں ،ثاقب نثار نےکہا ہمیں مسئلہ نہیں آپ جسٹس کھوسہ سے ریکیوز کرالیں اور انہوں نےکرلیا۔

سابق جج کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لےکر آئے اور  جسٹس مظاہر نقوی ان7  ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے  عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل دن دو بجے سنایا جائیگا
Back to top button