بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر عارف علوی نے محمد بن سلمان کیساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کردی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد  شہزادہ  محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر  شیئر کرتے  ہوئے  اسے  پاکستان  اور  سعودی عرب کے  عوام  کے  درمیان عظیم رشتے کی  ایک  نہایت  ہی خوبصورت علامت  قرار  دیا ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بنائی گئی تصویر کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے صدر مملکت نے ہفتےکو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ دو بھائیوں کے چہروں کی پُر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہوسکتا۔ ماشاءاللہ

صدر مملکت نے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان عظیم رشتے کی ایک نہایت ہی خوبصورت علامت قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ صدر عارف علوی اس وقت سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ حج کرنے کے بعد اب مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیے  6 ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ
Back to top button