بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، خصوصی عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔

نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لئے مجھ مہرے کی طرح استعمال کیاگیا،جمائما خان
Back to top button