بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

بلوچستان ہائی کورٹ نےکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنےکا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ نے یہ حکم ایک سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی درخواست پرجاری کیا ہے۔

سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو  نےکی، سابق کونسلر عبدالکریم نے درخواست میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔

 الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  وزیر اعلیٰ پنجاب کا دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
Back to top button