بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فوج نے اقتدارپرقبضہ کرلیا

مغربی افریقا کےملک برکینافاسو میں فوج نے اقتدارپرقبضہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ برکینا فاسو کی حکومت اور پارلیمنٹ کوتحلیل کردیا گیا ہے۔

فوج نے ٹی وی پر اعلان کیا کہ برکینا فاسو کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں، مناسب وقت میں آئینی نظام کی طرف واپس آئیں گے۔

فوج کے مطابق اس دوران جتنے بھی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے وہ سب محفوظ مقام پر ہیں۔

معزول صدر  روچ کابورے کہاں ہیں اس حوالے سے فوج نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

مزید پڑھیے  سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے
Back to top button