بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 150 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود 150 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 8.75 فیصد کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ اجلاس کے بعد مہنگائی اور ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا ہے اور یہ توازن مقامی اور عالمی وجوہات کے سبب بڑھ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہئے کہ بلند درآمدی قیمتیں مہنگائی کو توقعات سے زائد بڑھا رہی ہیں جبکہ معاشی نمو کا منظرنامہ بہتر ہوا ہے۔

مزید پڑھیے  اللہ کی رضا کے لیے فیصلہ کریں تو 5 سالوں میں ملک سے سود کا خاتمہ ہو سکتا ہے، اسحاق ڈار
Back to top button