بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء اور مشیر شرکت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورت حال کے علاوہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری حکام ملکی قومی سلامتی کے اجلاس میں اندرونی و بیرونی صورت حال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دیں گے جبکہ مشیر برائے قومی سلامتی امور شرکاء کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت سے متعلق آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیے  ایٹمی پروگرام 22 کروڑ عوام کی ملکیت ہے،احسن اقبال
Back to top button