بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو جماعت کے انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا۔’ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو 28 مئی تک کے لیے پارٹی کا قائمقام صدر بنایا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ شہبازشریف 28 مئی تک پارٹی کے قائم مقام صدر رہیں گے، 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رانا ثنااللہ خان کو پارٹی انتخابات کےئ لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
Back to top button