پاکستان اور قبرص کے درمیان پہلے دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کا انعقاد

پاکستان اور قبرص کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پہلا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل مشرق وسطیٰ محمد حسن وزیر جبکہ قبرص کے وفد کی قیادت سیاسی امور کی ڈائریکٹر Thessalia Salina Shambos نے کی۔

فریقین نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور قونصلر تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات چیت کی۔

وفود نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔قبرص کے وفد نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔فریقین نے باہمی طور پر موزوں تاریخ پر مشاورت کا اگلا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

↑
Exit mobile version