وزیراعلیٰ مریم نواز نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ فیسٹیول میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ فیسٹیول میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہوگئیں۔ فیسٹیول پیر کو منعقد ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کے اعتراف میں دورے کی دعوت دی ہے۔

ٹرسٹ نے ریکارڈ مدت میں پنجاب میں فضائی معیار بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے گئے جامع اقدامات کو بھی تسلیم کیا ہے۔

یہ دعوت صوبائی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا اعتراف ہے۔

↑
Exit mobile version