سعودی عرب میں تعیناتی کیلئے پاک فوج کے دستوں کی روانگی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس سے برادر ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فوجی دستوں کی تعیناتی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے جو دونوں برادر ملکوں کے درمیان دیرینہ سٹرٹیجک شراکت داری اور دوستانہ روابط پر مبنی ہے۔
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
