موسمیاتی تبدیلی سمیت مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی عالمی منڈی میں مسابقتی صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی، جدت اور انجینئرنگ کے شعبوں میں مہارت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کی 63ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے انجینئرز اور حکومت کے درمیان قریبی رابطوں اور ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اہداف کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غربت اور پانی کی قلت سمیت مشترکہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کے مؤثر حل کے لیے خطے کے ممالک کو باہمی تعاون، جدید ٹیکنالوجی اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔

↑
Exit mobile version