عالمی بینک کا بلوچستان میں ترقیاتی شراکت داری کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار

عالمی بینک نے بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پائیدار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیا ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں عالمی بینک کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینا اہم ہے۔

اس موقع پر عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور شراکت داری کے امکانات تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

↑
Exit mobile version