صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی یومِ پولیو کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ پولیو سے پاک پاکستان کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

انہوں نے تمام والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد سے اپیل کی کہ ہر پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

صدر آصف علی زرداری نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں 99.8 فیصد کمی آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ پولیو کا موضوع ”ایک دن، ایک مقصد: پولیو کا خاتمہ“ ہے، جو اس بیماری کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

↑
Exit mobile version