وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزارت صحت ملک سے جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔
آج اسلام آباد میں جعلی دوائیوں کے خاتمے کیلئے ٹو ڈی بار کوڈ ٹرائلز کے جائزے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزارت صحت ٹو ڈی بار کوڈز کے نفاذ کیلئے گزشتہ اٹھارہ ماہ سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا بار کوڈ تمام ادویات کیلئے لازمی ہے۔
