وزیراعظم کی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام اسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں وزیر صحت سید مصطفی کمال سے ملاقات کے دوران دیں۔

ملاقات میں صحت کی قومی خدمات کی وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

↑
Exit mobile version