وزیراعظم کی منہ کھر کی بیماری کے خاتمے کے لیے جامع لائحۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے منہ کھر کی بیماری کے خاتمے کے لیے جامع لائحۂ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں مویشیوں کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت مویشیوں کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل سے اسلام آباد میں ویکسین کی تیاری کا جدید اور مؤثر پلانٹ قائم کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی بھی منظوری دی، جس کا مقصد اصلاحات کو فروغ دینا اور لائیو اسٹاک کے شعبے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

↑
Exit mobile version