بچوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بچوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے بنیادی صحت کی سہولیات اور نومولود بچوں کی طبی نگہداشت کی خدمات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسلام آباد میں 28ویں پیڈیاٹرک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ماؤں اور بچوں کی غذائیت بہتر بنانے، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے اور بچپن کی بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے پارلیمنٹ، حکومت، طبی اداروں اور عالمی شراکت داروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ بچوں کی صحت کو وہ اہمیت اور مسلسل توجہ دی جانی چاہیے جس کی یہ اہم شعبہ ضرورت رکھتا ہے۔

↑
Exit mobile version