بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور گرج چمک کا امکان

محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بڑے شہروں کے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 14، لاہور میں 21، کراچی میں 27، پشاور میں 20، کوئٹہ میں 5، گلگت میں 6، مری میں 8 اور مظفرآباد میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے ہیں، جبکہ جموں، اننت ناگ، بارہمولہ اور لیہہ میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

وہاں آج صبح سری نگر اور اننت ناگ میں 8، پلوامہ اور شوپیاں میں 7، بارہمولہ میں 9، جموں میں 16 اور لیہہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button