
قومی
پنجاب کابینہ نے بیس اضلاع میں باغبانی کے ادارے قائم کرنے کی منظوری دے دی
پنجاب کابینہ نے صوبے کے بیس اضلاع میں باغبانی کے ادارے قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری آج لاہور میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں دی گئی۔
کابینہ نے ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے لیے ساٹھ ارب روپے کی بھی منظوری دی، جس کے تحت بینک آف پنجاب چالیس ہزار رہائشی قرضے فراہم کرے گا۔
اجلاس میں تھل میں زرعی تبدیلی کے منصوبے کے لیے سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر میں اناسی آسامیوں پر بھرتی کے ساتھ ساتھ اسپیشل برانچ کے انٹیلی جنس کیڈر میں نئی بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔















