وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہوگئیں۔
دورے کے دوران شزہ فاطمہ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور اے آئی اینڈ ڈیجیٹل وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گی، جہاں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پاکستان کی ترجیحات اور ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کی گوگل کے نائب صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی طے ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔
اس کے علاوہ شزہ فاطمہ عالمی بینک کے نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گی، جس میں باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

