پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلائی مشن پر روانہ ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا خلا باز آئندہ ماہ 25 نومبر کو چین کے خلائی مرکز سے خلائی مشن پر روانہ ہوگا، جبکہ پاکستان نے 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

نارووال میں عالمی خلائی ہفتے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون پاکستان کو خلائی تحقیق کے میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے نارووال یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا خلائی عجائب گھر قائم کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سائنسی شعور کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔

وفاقی وزیر کی سربراہی میں عالمی خلائی ہفتہ 2026 پہلی مرتبہ نارووال میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں سپارکو (SUPARCO) کے اشتراک سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن کا مقصد نوجوانوں میں خلائی سائنس، سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ خلائی تحقیق میں پیش رفت اور چین کے ساتھ تعاون پاکستان کے سائنسی و تکنیکی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

↑
Exit mobile version