عالمی خلائی ہفتہ آج سے شروع

عالمی خلائی ہفتہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جس کی تقریبات رواں ماہ کی 10 تاریخ تک جاری رہیں گی۔

اس سال عالمی خلائی ہفتے کا موضوع ’’راکٹ ریوولوشن‘‘ (Rocket Revolution) ہے، جو خلائی لانچ کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس سلسلے میں سپارکو (SUPARCO) نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں ورلڈ اسپیس ویک 2026 کا آغاز کردیا ہے۔

تقریبات کے دوران پاکستان کے خلائی تحقیق، راکٹ ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

↑
Exit mobile version