
قومی
پاکستان سے ایران کے خلاف امریکی بحریہ کی کارروائیوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات و نشریات نے اس دعوے کو من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ امریکی بحریہ پاکستان کی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے اور اسے پاکستان کی مبینہ منظوری حاصل ہے۔
وزارت اطلاعات نے اپنے فیکٹ چیک میں کہا ہے کہ شمالی امریکا میں قائم ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد عوام میں الجھن، غلط فہمیاں اور افراتفری پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی سوشل میڈیا پوسٹس سنجیدہ مبصرین کی توجہ کے لائق نہیں اور انہیں محض پروپیگنڈا سمجھتے ہوئے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے ایران کے خلاف امریکی بحریہ کی کارروائیوں اور اس سلسلے میں پاکستانی منظوری سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔















