پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ اس وقت پنجاب بھر میں چالیس پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ مزید سترہ سینٹرز دسمبر تک فعال کر دیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلی اسٹروک پروگرام نے سٹروک کے تین سو چھتیس مریضوں کی جانیں بچائی ہیں۔

↑
Exit mobile version