وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر پاکستانی کو معاونت، ہنر اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم انداز میں کام کر رہی ہے۔غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر پاکستانی کو عزت و وقار اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنا مستقبل بہتر بنانے کا موقع میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری کو درکار معاونت اور ہنر تک رسائی حاصل ہو اور وہ باعزت ذریعہ معاش اپنا کر بہتر زندگی گزار سکے۔
عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت پُرعزم ہے، وزیراعظم
