دالبندین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

↑
Exit mobile version