پنجاب حکومت رواں سال طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے طلبہ کو آمدورفت میں سہولت اور تعلیم تک رسائی بہتر بنانے کے لیے رواں سال ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ اعلان آج یونیورسٹی آف ساہیوال میں طلبہ میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت میرٹ کے فروغ اور صوبے بھر کے طلبہ کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

مریم نواز نے ساہیوال میں 5 ارب 61 کروڑ روپے مالیت کے چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ ان منصوبوں میں مریم نواز اسپورٹس ایرینا، ماڈل صدر بازار کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی، ماڈل ایگریکلچر مال اور 27 کلومیٹر طویل ساہیوال، عارف والا دو رویہ سڑک شامل ہیں۔

↑
Exit mobile version