اسحاق ڈار کی مالدیپ کے صدر کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں مالدیپ کے صدر کے آئندہ دورۂ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور شہری ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ مالدیپ کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دورے کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہمان صدر کے استقبال اور دورے کے انتظامات پاکستان کی روایتی گرم جوشی، مہمان نوازی اور دوستانہ تعلقات کے شایانِ شان ہونے چاہئیں۔

↑
Exit mobile version