اسلام آباد (سی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو تصادم سے بچایا اور جنگ بندی یقینی بنانے میں مدد دی، جو آج تک برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان نے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کی روک تھام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو اس بار مناسب پذیرائی ملے گی۔
