کاروباری برادری کی سہولت کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاک جاپان گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری آصف محمود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ملکی برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سازگار سرمایہ کاری ماحول کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات بھی زیرِ غور آئے۔

پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے، نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

Exit mobile version