سرمایہ منڈی اصلاحات پر مربوط عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کونسل کا چوتھا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

کونسل کو کارپوریٹ قرضوں کے اجرا، اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے عمل میں سہولت، ثانوی مارکیٹ میں ٹریڈنگ اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی شمولیت کے حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متعلقہ اداروں کی جانب سے حاصل کی گئی پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس رفتار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات پر مربوط حکمت عملی کے تحت مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ سرمایہ منڈی کی ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

↑
Exit mobile version