
قومی
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
نشانِ حیدر حاصل کرنے والے قوم کے عظیم سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور سیکٹر کے برکی کے علاقے میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے دشمن کے مسلسل توپ خانے اور ٹینکوں کے حملوں کے باوجود اپنی اگلی چوکی پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے دشمن کی مسلسل فائرنگ کے باوجود اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ مل کر بی آر بی نہر کے دفاع کو منظم کیا اور انتہائی جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔
12 ستمبر 1965 کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ ان کے سینے پر لگا، جس کے نتیجے میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی بے مثال بہادری، عزم اور عظیم قربانی آج بھی قوم کے لیے شجاعت اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔















