ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ون ونڈو سہولت کاری سے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں کاروباری مواقع تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع، سہولیات اور معاونت سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔

سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی نے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرائی ہے۔ سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کی ویب سائٹ پر ٹکٹنگ ہب کے ذریعے درخواست درج کر کے سہولت کاری حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل سہولت کاری کے ذریعے ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنارہی ہے۔

Exit mobile version