پاکستان مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ نون کے نائب صدر کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور عملی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
حمزہ شہباز شریف نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں کی جاری سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے شعبے میں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کوششوں کو سراہا۔
